محکمہ تعلیم میں ای ٹرانسفر پالیسی متعارف کرائی جائیگی، ضیاء اللہ خان بنگش
اساتذہ کسی بھی سکول یا دفتر میں مقررہ معیاد پورا کرنے بعد خود بخود ٹرانسفر ہوسکیں گے
جمعہ 22 فروری 2019 20:15
(جاری ہے)
وہ محکمہ تعلیم کی ای فائلنگ اور ای ٹرانسفر پالیسی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش اور سیکرٹری ایجوکیشن ارشد خان نے شرکت کی۔
ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاکہ محکمہ تعلیم نے پہلے سے ہی ای فائنگ پرکام شروع کررکھاہے، جبکہ سسٹم میں ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کاعمل بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ عنقریب سافٹ وئیر کوڈویلپ کرکے سکولوں کے انرولمنٹ کے طریقہ کار اور ڈراپ آؤٹ ریشو کو بھی ڈیجیٹلائز کیاجائیگا جبکہ محکمہ تعلیم کا ای ۔ایم ۔ائی ۔ایس اورسکولوں کا ڈیٹاڈیجٹیلائز ہے۔ کامران بنگش نے سائنس ٹیکنالوجی اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے محکمہ تعلیم کو ڈیجیٹلائزیشن کے عمل میں بھرپور معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ مشیرتعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے کہاکہ ای فائلنگ اور ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت سکولوں کی کارکردگی بہترین ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیار میں بہتری بھی یقینی بنائی جاسکے گی۔ انہوں نے سیکرٹری ایجوکیشن کو ہدایت جاری کی کہ اس سسٹم پر کام کے رفتار کو تیز کردیاجائے اور آنے والے تعلیمی سیشن اپریل 2019 سے اس کو محکمہ تعلیم میں لاگوکرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ان چھوٹے چھوٹے مسائل سے نکلناہوگا اور تمام تر توجہ بہترین نتائج اور طلباء پر دینی ہوگی کیونکہ اب ہم اس دور میں داخل ہوچکے ہیں کہ ہم کوالٹی ایجوکیشن پر توجہ دے رہے ہیں اور اس ضمن میں اصلاحات کے عمل کو اپنایاجائیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.