حکومت کیلئے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو گیا،
دو ہفتے کے دوران اوسطا ًروزانہ 9ارب 19 کروڑ روپے کے نئے نوٹ جاری کئے گئے حکومت نے دوہفتوں کے دوران قرضوں کی واپسی اور دوسرے اخراجات پورے کرنے کیلئے مرکزی بینک سے 99ارب روپے ،کمرشل بینکوں سے 21کھرب 58ارب روپے قرض بھی لیا، مرکزی بینک
ہفتہ 23 فروری 2019 14:23
(جاری ہے)
سٹیٹ بینک کے مطابق فروری کے پہلے دو ہفتوں میں 128ارب 67کروڑ 13لاکھ روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے، جس سے ملک میں زیر گردش نوٹوں کا حجم اس دوران 128 ارب 67 کروڑ روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 49کھرب 73ارب 44کروڑ روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، حکومت کچھ عرصہ تو صرف قرض لے کر ہی اخراجات پورے کرتی رہی لیکن اب قرض کے ساتھ ساتھ نوٹوں کی چھپائی بھی شروع ہو گئی ہے۔
دو ہفتوں کے دوران حکومت نے قرضوں کی واپسی اور دوسرے اخراجات پورے کرنے کیلئے مرکزی بینک سے 99ارب روپے جبکہ کمرشل بینکوں سے 21 کھرب 58ارب روپے قرض بھی لیا۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق حکومت آمدنی کے مطابق خرچ کرنے کی بجائے بے تحاشا قرض لینا اور نئے نوٹ چھاپنا شروع کر دیتی ہے، اس کو نتیجہ مہنگائی کی صورت میں عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
-
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں پرعزم ہے،دسمبر تک ملکی سطح پر گرین سکوک بانڈز جاری کرنے پر کام کررہے ہیں،وزیرخزانہ محمداورنگزیب
-
ذاتی رنجش،جیٹھ نے دیگر7افراد کیساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
تلورکے شکارکیلئے زمین الاٹمنٹ کاکیس
-
وزیراعظم کی تمام وزارتوں، ڈویژنز کو مینوئل فائلنگ سے ای آفس پر منتقل کرنے کی ہدایت
-
چین نے پاکستانی سیٹلائیٹ ’’آئی کیوب قمر ‘‘کا ڈیٹا پاکستان کے حوالے کر دیا، پاکستانی سفیر نے ڈیٹا وصول کیا
-
مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر، عمرایوب و دیگر کی عبوری ضمانت منظور
-
مولانا فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کی تحریک تحفظ آئین میں باقاعدہ شمولیت دورنہیں، فواد چوہدری
-
پاکستان سی پیک کا دوسرا مرحلہ عزم اور تیزی سے مکمل کرے گا،احسن اقبالل
-
اسحاق ڈار 13مئی سے چین کا دورہ کریں گے
-
ایف بی آر کا نان فائلرز کی سمز بند نہ کرنے کیخلاف ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف عدالت جانے کافیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.