لبنانی حکومت کی انتقامی کارروائی ،سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم فلسطینی پناہ گزینوں کے بچوں کو نکال کر اونروا کے سکولوں میں بھیج دیا

فلسطینی بچوں کے مستقبل کو محفوظ رکھنے کیلئے سکولوں سے طلبا کو نکالنے کافیصلہ واپس لیا جائے ، انسانی حقوق گروپ کا لبنانی وزیر تعلیم سے مطالبہ

ہفتہ 23 فروری 2019 21:12

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) لبنانی حکومت نے ایک نئی انتقامی کارروائی کے تحت سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم فلسطینی پناہ گزینوں کے بچوں کو نکال کر دوبارہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی اونروا کے سکولوں میں بھیج دیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں نے لبنانی حکومت کے اس فیصلے پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالے گروپ شاہدنے لبنانی وزیر تعلیم پر زور دیا ہے کہ وہ سکولوں سے فلسطینی طلبا کو نکالنے کا فیصلہ واپس لیں تاکہ فلسطینی بچوں کے مستقبل کو محفوظ رکھا جاسکے۔شاہد کے مطابق لبنانی وزیر تعلیم اکرم شہیب کی طرف سے فلسطینی طلبا کو سکولوں سے نکالنے کا فیصلہ اچانک اور حیران کن ہے، اس اقدام سے ہزاروں فلسطینی طلبا کاتعلیمی مستقبل دائو پر لگ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :