سید نا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعا لیٰ عنہ خلیفہ اول سچے عاشق رسول ؐ تھے ، الحاج صوفی سلیمان نقشبندی

جمعہ 1 مارچ 2019 21:04

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2019ء) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی شوریٰ کے رکن الحاج صوفی سلیمان نقشبندی نے کہا ہے کہ سید نا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعا لیٰ عنہ خلیفہ اول سچے عاشق رسولؐ تھے آپ نے جنگ بدر اور جنگ احد کے موقع پر اپنے گھر کا تمام مال و اسباب نبی پاک ؐ کی بارگاہ میں پیش کیا ان خیالات کا اظہارانھوں نے انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام یوم سید نا حضرت ابو بکر صدیق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر انجمن طلباء اسلام کے ضلعی ناظم صاحبزادہ وقاص نقشبندی ،پی ایف پی کے صوبائی صدر علامہ صاحبزادہ عطا ء اللہ جان نقشبندی،سعید احمد نقشبندی، علامہ لطیف احمد ، حافظ فضل احمد صائم، علامہ غلام مصطفیٰ،محمد آصف بھٹی،کے علاوہ انجمن طلباء اسلام کے سینکڑوں کارکنان اور عہدیداران موجود تھے علامہ صوفی سلیمان نقشبندی ،پی ایف پی کے صوبائی صدر صاحبزادہ عطاء اللہ جان نقشبندی ، اے ٹی آئی کے ضلعی صدر صاحبزادہ وقاص جان نقشبندی نے کہا کہ سید نا حضرت ابو بکر صدیق نے اپنے دورہ خلافت میں بیت المال سے اتنا ہی و ظیفہ وصول کیا جتنا ایک عام سپاہی لیتا تھا آپ کے دورہ خلافت میں مسلمانوں کو متعدد بار کامیا بیاں ملیں آپ کا دورہ خلافت دوبرس چھ ماہ رہا آپ نے بیت المال سے اپنے وظیفے کے علاوہ کبھی اضافی رقم نہ لی عدل و انصاف کے حوالے سے آپ کا دور خلافت تا قیامت دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں کے لیئے عالم اسلام میں ایک آئیڈیل ہے کہ دنیا بھر کے مسلم حکمران اگر خلفاء راشدین کے نقش قدم پر چل کر اپنے ملک کی رعایا کو بنیادی سہولیات فراہم کریں تو ریاست اور عوام میں کبھی تنائو پیدا نہ ہوگا آپ نے وصال سے قبل اپنی صاحبزادی بی بی عائیشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو وصیت کی کہ میری موت کے بعد میرے استعمال کی تمام اشیاء بیت المال میں جمع کروادینا اورایک زمین کا ٹکرا جو میری ذاتی ملکیت ہے اسے بھی بیت المال کے حوالے کردیا جائے صوفی سلیمان نے کہا سید نا حضرت ابوبکر صدیق عالم اسلام کے سب سے امیر ترین صحابی رسول تھے آپ نے ہر موقع پر دل کھول کر نہ صرف مجاہدین اسلام کی خدمت کی بلکہ آپ نے غریب غرباء کو بھی دل کھول کر نوازا یہی وجہ ہے کہ جنگ بدر جنگ احد کے موقع پر اپنے گھر کا تمام مال و اسباب نبی پاک ؐ کی بارگاہ میں پیش کردیا آپ کو زندگی ہی میں نبی پاک ؐنے جنت کی خوشخبری سنائی آپ نبی پاک ؐ کے غار یار اور روضہ رسول ؐ میں آپ کے ہمراہ آرام فرما ہیں انھوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو خلفاء راشدین کے دور خلافت کو آئیڈیل بنا کر حکمرانی کرنی چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :