وفا چودھری کا بڑی سکرین پر آنے کو دل مچلنے لگا

مجھے محنت اورپرفارمنس کی بدولت سٹیج ڈراموں میں بہت عزت ملی:انٹر ویو

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 7 مارچ 2019 12:35

وفا چودھری کا بڑی سکرین پر آنے کو دل مچلنے لگا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2019ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) سٹیج کی معروف اداکارہ وفا چودھری کا بڑی سکرین پر آنے کو دل مچلنے لگا جس کیلئے انہوں فلم پروڈیوسرز سے رابطے شروع کر دئیے ہیں ،اداکارہ کا کہنا ہے کہ تھیٹرمیں اداکاری کے بعدبڑی سکرین پربھی اپنے فن کالوہا منواناچاہتی ہوں،وفا چودھری کا مزیدکہناہے کہ میں نے اپنے کیریئر کاآغازاسٹیج ڈراموں سے کیاتھاپنجاب کے مختلف تھیٹرزمیں اپنے فن کے جلوے دکھارہی ہوں ،خداکاشکرہے کہ مجھے محنت اورپرفارمنس کی بدولت سٹیج ڈراموں میں بہت عزت ملی۔

(جاری ہے)

اور اب جیسے ہی موقع ملا فلم انڈسٹری میں بھی کامیابی سے قدم جمالوں گی۔

متعلقہ عنوان :