ایل جی نے جدید ترین خصوصیات اور کم قیمت کے تین نئے اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے

جمعہ 8 مارچ 2019 18:02

ایل جی نے جدید ترین خصوصیات اور کم قیمت کے تین نئے اسمارٹ فونز متعارف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2019ء) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے Q60، K50اور K40کے نام سے تین نئے اور باسہولت اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں۔ ایل جی کے نئے اسمارٹ فونز کم قیمت ہونے کے ساتھ اعلیٰ معیار کے فیچرز، جدید ٹیکنالوجیز اور اسٹائلش ڈیزائن سے آراستہ ہیں۔ ایل جی کے ان تین کم قیمت کی حامل ڈیوائسز میں اعلیٰ معیار کے ڈسپلے اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے آراستہ ہیں۔

ایل جی کی جانب سے ان تینوں ڈیوائسز میں اے آئی کیم کی سہولت حاصل ہے جو مثالی شوٹنگ کے لئے انتہائی معاون کے ساتھ بہترین نتائج کا حامل ہے۔ اس کے ساتھ ان ڈیوائسز میں مختص گوگل اسسٹنٹ کی بدولت بٹن کی بدولت صارفین کو انتہائی بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے ورچوئل اسسٹنٹ سے رسائی حاصل ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

ایل جی کے انجینئرز نے دو بنیادی فیچرز بیٹری لائف اور کیمرے کی کارکردگی پر خصوصی توجہ دی ہے۔

ایل جی کے دونوں Q60اور K50اسمارٹ فونز میں بیٹری لائف 3500 ایم اے ایچ ہے تاکہ یہ دیر تک خبروں کا مطالعہ، گیم کھیلنے اور ویڈیو اسٹریمنگ کے لئے معاون رہیں۔ تینوں ڈیوائسز میں آڈیو پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ ان میں متاثرکن اور جدید ترین آڈیو ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو 7.1 چینل سراؤنڈ سسٹم سے آراستہ ہے اور گیم کھیلنے، موویز کی اسٹریمنگ سمیت آڈیو مواد کو پہلے سے زیادہ روانی کے ساتھ ساؤنڈ فراہم کرے گا۔

ایل جی کے نئے Q60اسمارٹ فون میں چپ سیٹ 2 گیگا ہرٹز اوکٹا کور، ڈسپلے 6.26 انچ ایچ ڈی پلس فل ویژن ، میموری 3GBریم، 64 جی بی روم، 2 ٹیرا بائٹ تک کا مائیکرو ایس ڈی کارڈ، بیک پر 16 میگا پکسل، 2 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے تین کیمرے، فرنٹ پر 13 میگا پکسل کیمرا، بیٹری 3500 ایم اے ایچ، نیٹ ورک ایل ٹی ای، 3Gاور 2Gکے ساتھ اے آئی کیم، فوجی ٹیسٹوں کی آزمائش میں کامیابی سے پورا اترنے، فنگر پرنٹ سینسر ، گوگل اسسٹنٹ بٹن سمیت دیگر خصوصیات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :