نانگا پربت میں 2غیرملکی کوہ پیمائوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی

لاشیں نکالنے کیلئے ابھی وقت لگے گا، جدید کیمروں کی مدد سے لاپتہ ہونے والے کوہ پیمائوں کی لاشوں کی شناخت کی گئی ، علی سد پارہ

ہفتہ 9 مارچ 2019 22:02

نانگا پربت میں 2غیرملکی کوہ پیمائوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی
اسلام ۱ٓباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2019ء) نانگا پربت میں 2غیرملکی کوہ پیمائوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی، لاشیں نکالنے کیلئے ابھی وقت لگے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں مہم جوئی کے دوران 2کوہ پیما برطانوی کے ٹوم بلارڈ اور اٹلی کے ڈینل ناردی لاپتہ ہوئے تھے جس کی تلاش کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا گیا ریسکیو ٹیم کے سربراہ علی سدپارہ کا کہنا تھا کہ آپریشن میں 4غیر ملکی اور 3پاکستانی کوہ پیمائوں نے حصہ لیا اور جدید کیمروں کی مدد سے لاپتہ ہونے والے کوہ پیمائوں کی لاشوں کی شماخت کرلی گئی ہے جو کہ شدید سردی اور طوفانی ہوا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔

دونوں کوہ پیما ئوں کی لاشیں کیمپ تھری کے پاس دکھائی دی ہیں جو پہاڑ کے انتہائی خطرناک حصے میں ہیں اور اس موسم میں وہاں جانا انتہائی خطرناک ہے۔ ریسکیو ٹیم لاشوں کی نشاندہی کے بعد واپس سکردو پہنچ گئی ہے لاشوں کو نکالنے کیلئے ابھی مزید وقت لگے گا۔ عباسی/شکیل)

متعلقہ عنوان :