اسلام آباد مریڈین سپر فٹ بال لیگ میں سی ڈی اے کلب نے اسلام آباد اکیڈمی کلب کو 2-0 گول سے ہرادیا

منگل 12 مارچ 2019 12:53

اسلام آباد مریڈین سپر فٹ بال لیگ میں سی ڈی اے کلب نے اسلام آباد اکیڈمی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) اسلام آباد مریڈین سپر فٹ بال لیگ میں سی ڈی اے کلب نے اسلام آباد اکیڈمی کلب کو 2-0 گول سے ہرادیا۔ گذشتہ روز ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں سی ڈی اے کلب کو 2-0 گول سے برتری حاصل تھی، پہلے ہاف کے 10 ویں منٹ میں سی ڈی اے کلب کی طرف سے سلمان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو جواد نے 43 ویں منٹ میں دگنا کرتے ہوئے مقابلہ 2-0 گول کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔

اسلام آباد اکیڈمی کلب کے کھلاڑی سی ڈی اے کلب کے کھلاڑیوں کے آگے میچ کے دوران بے بس دکھائی دیئے اور کوئی بھی گول نہ کرسکے حالانکہ یہ اس ٹیم کا شمار اسلام آباد کی بہترین ٹیموں میں سے ہے میچ کمشنر کے فرائض غلام مجتبی بلوچستان نے اور ریفری کے چمن خان نے انجام دیئے۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس چوہدری شہزاد نے ٹیم کی میچ کی کامیابی پر کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے اگر ٹیم کے کھلاڑی متحد ہوکر اور جذبے کے ساتھ کھیلتے رہے تو لیگ ضرور کامیابی حاصل کریں گے اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ لیگ میں اسلام آباد کی بہترین آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ہما کلب، سی ڈی اے کلب، اکبر کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب، مہران کلب، روور کلب، راوی کلب اور ایورگرین شامل ہیں-

متعلقہ عنوان :