لاہور پولو کلب کے زیراہتمام کیپٹل سمارٹ سٹی پولو کپ 2019ء کے پہلے روز دو دلچسپ میچز کھیلے گئے

منگل 12 مارچ 2019 18:24

لاہور پولو کلب کے زیراہتمام کیپٹل سمارٹ سٹی پولو کپ 2019ء کے پہلے روز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2019ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام کیپٹل سمارٹ سٹی پولو کپ 2019ء کے پہلے روز دو دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں ایف جی پولو/ماسٹر پینٹس نے بی بی جے پائپس کو9-5 سے جبکہ دوسرے میچ میں ڈیسکون کنسٹرکشن /ارٹیما میڈیکل نے ماسٹر پینٹس بلیک کو 7-5 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں آٹھ گول کے ایونٹ کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی اچھی تعداد گرائونڈ میں موجود تھی۔

اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبر احمد نواز ٹوانہ، ثاقب خان خاکوانی اور سیکرٹری کرنل (ر) عثمان ناصراور تماشائیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔پہلا میچ ایف جی پولو /ماسٹر پینٹس اور بی بی جے پائپس کے درمیان اچھا میچ ہوا۔

(جاری ہے)

ایف جی پولو ٹیم/ماسٹر پینٹس نے یہ میچ 9-5 سے جیت لیا۔ ایف جی پولو/ماسٹر پینٹس کی طرف سے حسام علی حیدر نے شاندار کھیل پیش کیا اور سات خوبصورت گو ل سکور جبکہ فاروق امین صوفی اور میاں عباس مختار نے ایک ایک گول سکور کیا۔

بی بی جے پائپس کی طرف سے احمد نواز ٹوانہ اور آغا ہاشم کمال نے دو دو جبکہ احمد زبیر بٹ نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں ڈی سی سی /ارٹیما میڈیکل نے ماسٹر پینٹس بلیک کو 7-5 سے ہرا دیا۔ ڈی سی سی /ارٹیما میڈیکل کی طرف سے حمزہ مواز خان نے تمام سات گول سکور کیے جبکہ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے راجہ تیمور ندیم نے دو، احمد علی ٹوانہ، صوفی محمد عامر اور صوفی محمد ہارون نے ایک ایک گول سکور کیا۔ آج بروز بدھ دو میچز کھیلے جائیں گے۔ دوپہر تین بجے بی بی جے پائپس کا مقابلہ ماسٹر پینٹس بلیک سے جبکہ دوپہر چار بجے ایف جی پولو /ماسٹر پینٹس کا مقابلہ ڈی سی سی /ارٹیما میڈیکل سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :