عوام میں شعور اور آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے گردوں کی بیماری میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے‘وزیر صحت پنجاب

جمعہ 15 مارچ 2019 12:51

عوام میں شعور اور آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے گردوں کی بیماری میں مبتلا ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا نے کہا ہے کہ گردوں کے امراض کے اسباب اور احتیاطی تدابیر کے بارے عوام میں شعور اور آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے گردوں کی بیماری میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں گردوں کی بیماری میں مبتلا مریض کے لئے شعور و آگاہی اجاگر کرنے کے لئے آگاہی مہم کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں ڈائلیسز مشینوں اور وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھانے کے لئے حکومت نے بجٹ کا بڑا حجم مختص کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کے بروقت علاج معالجہ کے لئے ہیلپ لائن شروع کی جائے گی- ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ہر سال گردوں کی بیماری میں مبتلا ہزاروں مریضوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات دی جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں کے سینئر اور جونئیر ڈاکٹرز سمیت پیرا میڈیکل سٹاف کو گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔