پہلی اسلام آباد مریڈین فٹ بال سپرلیگ کے مزید دو میچ کل کھیلے جائیں گے

ہفتہ 16 مارچ 2019 14:02

پہلی اسلام آباد مریڈین فٹ بال سپرلیگ کے مزید دو میچ کل کھیلے جائیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری پہلی اسلام آباد مریڈین فٹ بال سپرلیگ کے مزید دو میچ کل اتوار کو ٹی اینڈ ٹی گرائونڈ میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں اکبر کلب کا مقابلہ راوی کلب سے دوپہر ایک بجے ہوگا جبکہ دوسرے میچ سی ڈی اے کلب اور روور کلب کی ٹیمیں سہ پہر ساڑھے تین بجے مدمقابل ہونگی، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ لیگ میں اسلام آباد کی بہترین آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ہما کلب، سی ڈی اے کلب، اکبر کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب، مہران کلب، روور کلب، راوی کلب اور ایورگرین شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لیگ پی ایف ایف رولز کے مطابق کھیلی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :