کنٹونمنٹ بورڈ اوکاڑہ کینٹ کے زیر اہتمام پہلے سپورٹس گالا کا کامیاب انعقاد

ہفتہ 16 مارچ 2019 17:16

کنٹونمنٹ بورڈ اوکاڑہ کینٹ کے زیر اہتمام پہلے سپورٹس گالا کا کامیاب ..
اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2019ء) کنٹونمنٹ بورڈ اوکاڑہ کینٹ کے زیر اہتمام پہلے سپورٹس گالا کا کامیاب انعقاد، ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ میجر جنرل حسنات عامر جیلانی کاویژن کھیلوں کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹیو آفیسر راجہ حیدر شجاع ،ملتان ریجن کے ڈائریکٹر حسن اختر مرزا کی ہدایات کی روشنی میں کرکٹ،ٹیبل ٹینس،والی بال،باسکٹ بال،بیڈ منٹن کے مقابلے ریجن کی ٹیموں کے درمیان کروائے گئے ، تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ اوکاڑہ کینٹ کے زیرا ہتمام دو ہفتے تک جاری رہنے والے پہلے سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو آفیسر راجہ حیدر شجاع نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ میجر جنرل حسنات عامر جیلانی کاویژن کھیلوں کو فروغ دینا ہے تمام کنٹونمنٹ ملازمین کو کام کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا خیال رکھنے کے لیے کھیلوں کو بھی ترجیح دینی چاہیے، انہوں نے کہا کہ ملتان ریجن کے ڈائریکٹر حسن اختر مرزا کی ہدایات کی روشنی میں کرکٹ،ٹیبل ٹینس،والی بال،باسکٹ بال،بیڈ منٹن کے مقابلے ریجن کی ٹیموں کے درمیان کروائے گئے ہیں ان مقابلہ جات کا بنیادی مقصد تمام ریجن کے کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے عوام بھی کھیلوں کے مقابلوں سے بہت لطف اندوز ہو رہے ہیں جس سے کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بلند ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :