سانحہ کرائسٹ چرچ،کراچی کے ایک ہی خاندان کے 3 افراد لقمہ اجل بنے

اتوار 17 مارچ 2019 20:10

سانحہ کرائسٹ چرچ،کراچی کے ایک ہی خاندان کے 3 افراد لقمہ اجل بنے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء) کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 3افراد نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کا نشانہ بنے، ذیشان رضا کی اکلوتی بہن اور اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرائسٹ چرچ کی مسجد میں دہشتگردی کا واقعہ کراچی کے کئی گھروں میں صف ماتم بچھا گیا، اریب، جیاںداد اور اب ڈاکٹر اسسٹنٹ پروفیسر این ای ڈی علی بیگ کے رشتہ دار، علی بیگ کے سسر غلام حسین ساس کرم بی بی اور انکے اکلوتے بیٹے ذیشان رضا اس دہشت گردی کی زد میں آئیں۔

بہنوئی کا کہنا ہے اپنوں کی شہادت ناقابل یقین ہے۔بہن مریم گل کی تو جیسے زندگی کے رنگ ہی اڑ گئے۔ بھائی استاد بھی تھا اور قابل مکینکل انجینئر بھی۔ ذیشان پانچ سال سے نیوزی لینڈ میں تھے جبکہ رشتہ داروں کے مطابق ڈیڑھ ماہ پہلے والدین منتقل ہوئے تھے۔ کیا خبر تھی کہ ذیشان والدین سمیت موت سے جاملے گا، گھر پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

متعلقہ عنوان :