دراز کی جانب سے بڑی رعایت کے ساتھ 18 مارچ کو شروع ہونے والی پاکستان ڈے سیل کے موقع پر کاروں کی فروخت کا آغاز

پیر 18 مارچ 2019 17:36

دراز کی جانب سے بڑی رعایت کے ساتھ 18 مارچ کو شروع ہونے والی پاکستان ڈے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) پاکستان ڈے سیل پاکستانی ای کامرس کیلنڈر میں گھریلو نام بن گیا ہے۔ ہر کامیاب ایڈیشن کے ساتھ دراز نے آن لائن خریداری کے تجربہ کو بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا اور اس سال موبائل دراز ایپلی کیشن پر تمام اشیاء پر زبردست رعایت کے ساتھ نئے فیچرز کا اعلان کیا ہے۔ اس سال دراز 18 مارچ سے پاکستان ڈے سیل 2019ء کی میزبانی کرے گا۔

خریداروں کو ہفتہ بھر رعایتیں اور فلیش سیلز فراہم کی جائیں گی جبکہ دراز ایپلی کیشن پر گیمز اور شیک شیک کے خصوصی فیچرز کے ذریعے اضافی وائوچرز بھی دیئے جائیں گے۔ خطے میں مایہ ناز ای کامرس پلیٹ فارم کی حیثیت سے دراز اپنے بڑھتے ہوئے 15 ہزار سے زائد سیلرز بیس کے تعاون سے 3.5 ملین مصنوعات پیش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

دراز نے سٹیزنز فائونڈیشن کے ساتھ ’’تعلیم چاہے پاکستان‘‘ کے عنوان سے ایک مہم کے آغاز کیلئے بھی شراکت داری کی ہے۔

اس مہم کے سلسلے میں خصوصی طور پر منتخب کی گئی ٹاپ ڈیلز سے ہونے والی 50 فیصد آمدن تعلیم کی فراہمی کیلئے کوششوں میں مزید تعاون کے لئے سٹیزنز فائونڈیشن کو عطیہ کی جائے گی۔ دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسان سایہ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دراز پر پاکستان ڈے سیل ہمارے لئے فخر کا باعث ہے، یہ ہمارے دلوں کے انتہائی قریب ہے۔

ہر سال ہم پاکستان کا جشن بڑے شایان شان طریقے سے مناتے ہیں اور اس سال بھی کوئی استثنیٰ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دراز ایپلی کیشن پر دراز والٹ اور شیک شیک جیسے حیران کن فیچرز فراہم کئے گئے ہیں جبکہ پاکستان بھر سے برانڈز اور ہزاروں سیلرز کی جانب سے 3.5 ملین مصنوعات پیش کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک پاکستانی کمپنی کی حیثیت سے ہم لاکھوں پاکستانیوں کو فروخت کے لئے ہزاروں پاکستانی سیلرز کی موجودگی پر بہت خوش ہیں۔

دراز پاکستان ڈے سیل ملک میں بہترین برانڈز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہی ہے۔ Mi، ایل اوریل، پیل، انفی نیکس، پرنس اور نیسلے، پی اینڈ جی، ون پلس، یونی لیور، Levis، یونی فوم اور فلپس پاکستان ڈے سیل کے موقع پر اس سال کے نمایاں برانڈز ہیں۔ فون، فیشن، ہیلتھ، بیوٹی، ہوم اینڈ living، گروزری، اپلائنسز، کمپیوٹنگ، گیمنگ، آٹو موٹو، ٹیلی ویژنز اور بہت سی دیگر کیٹیگریز پر بڑی رعایتیں دیکھنے کو ملیں گی۔

’’جو چاہے پاکستان‘‘ کے عنوان سے شروع کی گئی مہم کے ضمن میں دراز نے اپنے پلیٹ فارم پر پہلی مرتبہ کاروں کی وسیع رینج پیش کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ پرنس، دراز کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے Prince DFSK 1000cc کی آسان اقساط پر فروخت کا آغاز کر رہا ہے جہاں صارفین سلک بینک کے کارڈز پر زیرو مارک اپ کے ساتھ 3، 6 اور 12 ماہ کے پلانز کا انتخاب کر سکتے ہیں۔