برقی لائنوں کی مرمت ، مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل رہے گی ، کیسکو

پیر 18 مارچ 2019 23:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی لائنوںکی ضروری مرمت کے کاموںکے سلسلے میں 19مارچ کو سریاب گرڈسٹیشن کے اولڈ سیٹلائٹ ٹاون فیڈرسے سہ پہر3بجے سے شام 6بجے تک نیز مری آبادگرڈکے کانسیI فیڈر سے دن ایک بجے تا شام چاربجے بجلی بندہوگی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح 20مارچ کوسریاب گرڈکے جائنٹ روڈفیڈرسے دن 12بجے تا سہ پہر3بجے جبکہ اسی گرڈکے انڈسٹریل فیڈرسے سہ پہر3بجے تا شام 6بجے بجلی بندرہے گی نیز اسی روز 132KV تربت اورسوئی گرڈسٹیشنوںسے صبح9بجے تا سہ پہر3بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے زحمت کیلئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔