12اپریل کو لاہور میں ہونے والی انٹرنیشنل سرمایہ کاری کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی‘ اسلم اقبال

سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقاد سے پنجاب میں سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے‘صوبائی وزیر صنعت وتجارت

منگل 19 مارچ 2019 18:27

12اپریل کو لاہور میں ہونے والی انٹرنیشنل سرمایہ کاری کانفرنس کے انتظامات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ ماہ ہونے والی انٹرنیشنل سرمایہ کاری کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی - سیکرٹری صنعت ، ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن ،سی ای او پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی- صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ ماہ 12اپریل کو لاہور ہونے والی انٹرنیشنل سرمایہ کاری کانفرنس کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں- انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بڑھا کر قوم کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے اور اس سرمایہ کاری کانفرنس سے پنجاب میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گی-انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کانفرنس میں دنیا کی معروف تجارتی کمپنیوں کے نمائندے اور سفارتکار شرکت کریں گی-

متعلقہ عنوان :