سابق ڈی آئی جی جنیدارشد کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 دن کی توسیع کر دی

بدھ 20 مارچ 2019 14:52

سابق ڈی آئی جی جنیدارشد کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 دن کی توسیع کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) مقامی عدالت نے سابق ڈی آئی جی جنیدارشد کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 دن کی توسیع کر دی ۔ ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو نے کیس کی سماعت کی ۔سابق ڈی آئی جی پر بیوی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے جس پر ملزم کے خلاف ایف آئی اے میں سائبر کرائم کا مقدمہ درج ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا موبائل فرانزک ٹیسٹ کے لئے بھجوایا ہے ، ملزم سے فیس بک اکائونٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کی ریکوری کی رپورٹ تیار کر رہے ہیں، ملزم پر اپنی سابق اہلیہ کی شوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے ۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے اپنی صفائی میں کچھ کہنا ہے ۔ملزم جنید ارشد نے کہا کہ مجھے مدعیہ سے بالمشافہ گفتگو کرنی ہے، دو سال سے بچوں سے ملاقات نہیں ہوئی۔جس پر عدالت نے کہا کہ یہ فیملی میٹر ہے دیکھتے ہیں۔ایف آئی اے نے استدعا کی کہ ملزم سے ریکوری اور تفتیش کے لئے پانچ دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے ۔ایف آئی اے ڈی آئی جی جنید ارشد کا چار دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر چکی ہے ۔