سینئر صوبائی وزیر کھیل و سیاحت محمد عاطف کی کوششوں سے مردان میں دو فریقین کی پرانی دشمنی دوستی میں بدل گئی
ہم مسلمان سب بھائی بھائی ہیں اور آپس میں اخوت اور بھائی چارہ قائم کرکے ہی ایک پر امن اور خوشحال معاشرے کے قیام کا خواب شرمندہ تعمیر ہوسکتا ہے،سینئروزیرکھیل وثقافت خیبرپختونخوا
بدھ 20 مارچ 2019 17:55
(جاری ہے)
یہ راضی نامہ فریق اول سابقہ یوسی ناظم رحیم شاہ، نور سید شاہ، فیروز شاہ اور فریق دوم مقصود خان، نہار خان ولد طاہر خان عرف انڈر کاکا کے مابین طے پایا گیا، فریقین کے مابین تقریباًعرصہ 11سال سے پرانی دشمنی چلی آرہی تھی جوکہ جرگہ کے ممبران سینئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان، طارق آریانی، قاری احسان، مولانا صاحب حق عرف شیوہ مولائی صاحب اور نواسہء محب بابا جی کی کوششوں سے دونوں فریقوں میں صلح ہوگئی اور دشمنی دوستی میں بدل گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر مردان اسد اللہ، ضلع نائب ناظم اسد علی کشمیری اور سابقہ ضلع ناظم حمایت اللہ مایار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دونوں فریقین نے جامع مسجد غلام دستہ ہوتی مردان میں کلام پاک پر ہاتھ رکھ آئندہ کے لئے تمام پرانی عداوتوں کو ختم کرنے کا عہد کیا۔ اور آپس میں بغل گیر ہوگئے۔ تقریب سے سینئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نفرتیں اور دشمنیاں پالنے سے معاشرے پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور جرائم کا رجحان زیادہ ہوجاتا ہے۔ جس کی وجہ سے معاشرے میں بھگاڑ پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے عوام کو درخواست کی کہ اگر آپ کے ارگرد اور پڑوس میں کہیں بھی دشمنیاں وغیرہ ہو تو انکے مابین انصاف کیساتھ راضی نامہ کے لئے مخلصانہ کوششیں کریں، تاکہ معاشرے سے نفرتوں اور رنجشوں کا خاتمہ ہو۔ یہ بحیثیت مسلمان ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر جرگہ ممبران نے بھی عوام سے درخواست کی کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر دشمنی کرنے سے گریز کریں۔معمولی اختلافات پر ایک دوسرے سے دشمنی کرنا انسانیت کی بربادی ہے۔امن اور بھائی چارے سے ہی ایک اچھے اور خوشحال معاشرہ کا وجود عمل میں لایا جاسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
-
گندم کی سرکاری خریداری میں حکومت اور انتظامیہ من پسند لوگوں کو نواز رہی ہے
-
آزادی صحافت کا یونیسکو ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.