پوپ فرانسس نے بچوں پرجنسی حملوں کے مرتکب فرانسیسی کارڈینل کو بے قصور اوران کا استعفیٰ مسترد کر دیا

جمعرات 21 مارچ 2019 12:43

ویٹی کن سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے فرانسیسی کارڈینل فیلیپ بارباریں کا استعفیٰ مسترد کر دیا ہے۔ فرانس کی اس اعلیٰ ترین کیتھولک کلیسائی شخصیت کو دو ہفتے قبل ایک ملکی عدالت نے ضمانت پر چھ ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ویٹیکن سٹی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق پاپائے روم نے اس کارڈینل کو بے قصور قرار دیا ہے۔ فرانس کی اس اعلیٰ ترین کیتھولک کلیسائی شخصیت کو دو ہفتے قبل ایک ملکی عدالت نے ضمانت پر چھ ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ ان پر الزامات تھے کہ انہوں نے بچوں پر جنسی حملوں کے واقعات کو چھپایا تھا۔ اس فیصلے کے بعد فیلیپ بارباریں نے اپنے کلیسائی عہدے سے استعفے کی پیشکش کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :