حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ہونے کے بعد یوٹیلی اسٹورز کارپوریشن نے کئی اشیاء مہنگی کردیں

کوکنگ آئل کے مختلف برانڈ میں 9 روپے فی لیٹر اورگھی 5 روپے فی کلو تک مہنگا ،چپ 4 روپے سے 24 روپے اور ٹوتھ پیسٹ 5 روپے تک مہنگا ملے گا کپڑے دھونے کا صرف 9 روپے سے 30 روپے، شیمپو 30 روپے سے 40 روپے اور جوتوں کی پالش 10 روپے تک مہنگی کردی گئی،نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 21 مارچ 2019 17:58

حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور ہونے کے بعد یوٹیلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء)یوٹیلیٹی اسٹوز کارپوریشن نے روز مرہ کے استعمال کی کئی اشیاء مہنگی کردیں۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے حکومت کی جانب سے 2 ارب روپے کا رمضان ریلیف پیکیج منظور ہونے کے بعد گھی، چائے اور مشروبات سمیت روز مرہ کی کئی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جو 4 سے 175 روپے تک ہے۔

(جاری ہے)

کوکنگ آئل کے مختلف برانڈ میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا ہے جب کہ گھی 5 روپے فی کلو تک مہنگا کردیا گیا۔

اس کے علاوہ چائے 6 روپے سے 65 روپے اور مشروبات کی قیمتوں میں 7 روپے سے 21 روپے تک اضافہ کیا گیا جب کہ کی چپ 4 روپے سے 24 روپے اور ٹوتھ پیسٹ 5 روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے۔کپڑے دھونے کا صرف 9 روپے سے 30 روپے، شیمپو 30 روپے سے 40 روپے اور جوتوں کی پالش 10 روپے تک مہنگی کردی گئی۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا جس کے بعد قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ہوگیا ۔