ایل ڈی اے تعمیراتی قواعد میں حقیقت پسندانہ ترامیم سے بلڈنگ انڈسٹری کو فروغ حاصل ہوگا‘میاں محمود الرشید

مجوزہ ترامیم کا مقصد عوام ،بلڈرز اور ڈویلپرزکوپیچیدگیوں سے بچانا اور ریلیف فراہم کرنا ہے‘صوبائی وزیر کااجلاس سے خطاب

جمعرات 21 مارچ 2019 19:50

ایل ڈی اے تعمیراتی قواعد میں حقیقت پسندانہ ترامیم سے بلڈنگ انڈسٹری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) ہاؤسنگ سکیموں کے حوالے سے ایل ڈی اے کے تعمیراتی قواعد میں ترامیم کی تجاویز مرتب کرنے والی کمیٹی کا اجلاس وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید کی صدارت میں ہوا- سیکرٹری ہاؤسنگ ظفر نصراللہ خان، ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران اور بلڈرز اورڈویلپرز کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی- وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیچیدہ قوانین سے عوام اور بلڈرز کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، مجوزہ ترامیم کا مقصد انہیں پیچیدگیوں سے بچانا اور ریلیف فراہم کرنا ہی- ایل ڈی اے قواعد میں حقیقت پسندانہ ترامیم سے تعمیراتی صنعت کو فروغ حاصل ہوگا- میاں محمود الرشید نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ہائوسنگ سکیموں کے این او سی ، لے آئوٹ، پلاننگ سٹینڈرڈز ، مارکیٹنگ اور سروس ڈیزائن میں ترامیم کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے اور باہمی مشاورت سے ترامیم کی سفارشات کو حتمی شکل دی جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ہائوسنگ سکیموں کے قواتین میں ترامیم کے حوالے سے ہونے والی گزشتہ پیشرفت اور موجودہ رولز اور اُن میں مجوزہ ترامیم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔مزید برآں مجوزہ ترامیم پر شق وارغورو خوض کیا گیا اور ایل ڈی اے حکام اور بلڈرز کے نمائندوں نے اس حوالے سے اپنا تفصیلی موقف پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :