فاٹا سیکرٹریٹ ملازمین کا سروس سٹر کچراور پروموشن نہ دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پچھلے 15سالوں میں حکو مت کی جا نب سے کوئی سروس سٹرکچر اور نہ ہی کو ئی پروموشن دی گئی جو بنیادی انسانی حقوق کی سرا سر خلاف ورزی ہے، مظاہرین

جمعہ 22 مارچ 2019 18:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) فاٹا سیکرٹریٹ ملازمین نے سروس سٹر کچراور پروموشن نہ دینے کے خلاف گزشتہ روزفا ٹا سیکر ٹر یٹ کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا۔ مظا ہر ے کی قیا دت فاروق ،حنیف ،شوکت،حسین اورزبیر کر ر ہے تھے اس دوران مظاہرین نے ہا تھوں میں پلے کارڈز اور بینر زاٹھا ر کھے تھے جس پران کے حق میں مطا لبا ت در ج تھے ۔

مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ پچھلے 15سالوں میں حکو مت کی جا نب سے کوئی سروس سٹرکچر اور نہ ہی کو ئی پروموشن دی گئی جو کہ بنیادی انسانی حقوق کی سرا سر خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنانس اینڈ پلاننگ ڈپارٹمنٹ کے افسران کو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق کیڈر اور سینیارٹی 2005 کے مطا بق دی جا ئے جبکہ فاٹا سیکرٹریٹ کے ریگولر ملازمین میں 113سر پلس پول میں بھیجنے کے بجائے ون سیٹپ پروموشن کے ساتھ صوبائی سیکرٹریٹ میں ضم کئے جائیں، فاٹا پراجیکٹ ملازمین کو پراونشل پراجیکٹ طرز پر ریگولر کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فاٹا سیکرٹریٹ میں سی اینڈ ڈبلیو ملازمین 2002سے ریگو لر کام کر رہے ہیں۔ان کو پراجیکٹ پالیسی کے مطابق ریگولر کیا جائے جبکہ صو با ئی حکومت فاٹا سیکرٹریٹ کے ملازمین کے ساتھ سو تیلی ما ں جیسا سلو ک ختم کرے بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اپنا نے پر مجبور ہو جا ئینگے جس کی تمام تر ذمہ داری حکو مت پر عا ئد ہو گی۔