بھکر،ضلعی انتظامیہ دریاخان شوگر ملز میں گنے کے کاشتکاروں کو انکے بقایا جات کی ادائیگیوں کے عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کررہی ہے، وقا ص رشید
بدولت کاشتکاروں کے 700 ملین روپے کے بقایا جات میں سے اب تک 654 ملین روپے کی ادائیگی مکمل کرائی جاچکی ہے،ڈپٹی کمشنربھکر
جمعہ 22 مارچ 2019 19:47
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلعی و تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر منعقدہ کھلی کچہریوں کے دوران عوام کی طرف سے سرکاری محکموں سے متعلق اب تک موصولہ 790 شکایات میں سے 613 شکایات کا ازالہ کیا جاچکا ہے جبکہ قلیل تعداد میں باقی ماندہ درخواستوں پر بھی متعلقہ محکموں سے تیز رفتار عملدرآمد کرایا جارہاہے اور درخواست دہندگان کو مطلوبہ ریلیف کی فراہمی جلد از جلد یقینی بنائی گی ۔
ڈپٹی کمشنر وقا ص رشید نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انکی ذاتی نگرانی میں شروع کئے گئے امدادی پروگرام کے تحت بڑی تعداد میں مستحق معذور افراد کو وہیل چئیرز،ٹرائی سائیکلز ،آلہ ہائے سماعت اور نابینا افراد کو سفید چھڑیاں فراہم کی جاچکی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ فلاحی پروگرام آخری مستحق شخص کو امداد کی فراہمی تک جاری رکھا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل کامل توجہ سے سنے اور انکے حل کیلئے متعلقہ سرکاری محکموں / اداروں کے انتظامی افسران کو ضروری احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے 17 ۔اے کے تحت بھرتی کے امیدواروں میں تقرری کے آرڈرز تقسیم کئے اسی طرح انہوں نے بیوگان کو مالی امداد کے چیک بھی دئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.