اینگرو وپاک (Engro Vopak)اور سرکل(Circle)کے درمیان معاہدہ!
خواتین کی اقتصادی خودمختاری پر توجہ مرکوز رکھنے والے سماجی ادارے ، سرکل(Circle) نے اینگرو وپاک (Engro Vopak) کی شراکت سے اپنے انتہائی کامیاب پروگرام Tech Karoکے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے جس کا مقصد نوجوانوں خصوصاً غیر محفوظ علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو کو ویب ڈیویلپمنٹ میں مہارت سکھاناہے
پیر 25 مارچ 2019 16:32
شراکت داری کے معاہدے کے تحت تین سال پر مشتمل اس نئے مرحلے میں ابتدائی طور پر 430طلباء کو ویب سائٹ ڈیویلپمنٹ ، UI/UXاور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تربیت کے ساتھ ساتھ زندگی کے دیگر امور پر مشورے فراہم کئے جائیں گے۔تربیت مکمل ہونے کے بعد کم از کم 60فیصد طلباء کو لازمی انٹر ن شپ اور روزگار فراہم کیا جائے گا۔
کمپنی سے جاری کئے گئے اعلامئے کے مطابق2018میں اس پروگرام کے تحت 50سے زائد طلباء کو کامیابی سے تیار کیا گیا جس میں سے 60فیصد تعداد خواتین کی تھی۔
(جاری ہے)
جس کے بعدان طلباء میں سے 30طلباء کو پاکستان کی نامور ٹیک کمپنیز میں انٹرن شپ اور نوکریاں فراہم کی گئیں جہاں وہ دس ہزار سے پچاس ہزارروپے ماہانہ کما رہے ہیں۔
تربیت کے دوران ان طلباء کو ویپ ڈیویلپمنٹ میں تربیت کے 200سے زائد گھنٹے، امورِ زندگی میں مہارت کے سیشن پر100سے زائد گھنٹے اورتکنیکی مشوروں کے سیشن میں 50سے زائد گھنٹوں تک تربیت فراہم کی گئی۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان کی رسمی لیبر میں فورس میں خواتین کا حصہ صرف 25فیصد ہے ۔یہ تناسب آئی ٹی کے شعبے میں صرف14فیصداور اعلیٰ انتظامی عہدوں میں صرف13فیصد ہے جبکہ نوجوانوں خصوصاًخواتین کی تکنیکی مہارتوں میں سرمایہ کاری پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔
اس موقع پر سرکل کی فاؤنڈر اورچیف ایگزیکٹوآفیسر صدافے عابد نے کہا کہ بطور ملک پاکستان کو نوجوانوں خصوصاً خواتین کو آئی ٹی کے شعبے میں لانے کیلئے بہت زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔ Tech Karoپروگرام اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ خواتین آئی ٹی کے شعبے میں نمایاں خدمات سر انجام دے سکتی ہیں۔
اس موقع پر Tech Karoکے مین اسپانسرEngro Vopakکی ہیڈ آف ایچ آر صدف اسلم نے کہا کہ میرے والدین نے مالی معاملات کی پرواہ کئے بغیر اعلیٰ ترین مقام حاصل کرنے کیلئے میری اور میری بہنوں کے بے انتہا مدد کی۔آج صدف اینگرو میں بہت ساری خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے۔
اینگرو وپاک اور سرکل ایک مستحکم اور خوشحال پاکستان پر یقین رکھتے ہیں جس کی بنیاد اس کے سب سے بڑے وسائل یعنی نوجوانوں میں سرمایہ کاری پر ہو۔
مزید اہم خبریں
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
-
توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
پاکستان کی بڑی کامیابی،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
-
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
-
ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.