وزیر خوراک پنجاب کاڈپٹی کمشنر بہاولپور شوذب سعید کے ہمراہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال کا دورہ
عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں ہیلتھ کارڈ کااجراء ایک سنگ میل ثابت ہو گا‘سمیع اللہ چوہدری بہاول وکٹوریہ ہسپتال ایک تاریخی اہمیت کا حامل ہسپتال ہے جو نہ صرف بہاول پور ڈویژن بلکہ جنوبی پنجاب کے مریضوں کو علاج معالجہ فراہم کرنے میں کردار ادا کر رہا ہے‘صوبائی وزیر
پیر 25 مارچ 2019 23:52
(جاری ہے)
بریفنگ میں بتایا گیا کہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں روزانہ اوسطاً چار ہزار مریضوں کو علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔
شعبہ ایمرجنسی کو وسعت دینے کے منصوبہ اور شعبہ ایمرجنسی کے لئے نئے ڈاکٹرز وسٹاف کی تقرری وتعیناتی کے لئے محکمہ جاتی کاروائی بھی جاری ہے۔ صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں ہیلتھ کارڈ کااجراء ایک سنگ میل ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بہاول وکٹوریہ ہسپتال ایک تاریخی اہمیت کا حامل ہسپتال ہے جو نہ صرف بہاول پور ڈویژن بلکہ جنوبی پنجاب کے مریضوں کو علاج معالجہ فراہم کرنے میں کردار ادا کر رہا ہے۔صوبائی وزیرسمیع اللہ چوہدری نے ہدایت کی کہ مریضوں کو مفت ادویہ کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آنے دی جائے اور سٹاک ختم ہونے سے قبل محکمانہ کاروائی مکمل کر کے ضروری ادویات فراہم کی جائیں تاکہ ادویہ کی ترسیل کا عمل متاثر نہ ہو۔ بعد ازاں صوبائی وزیر خوراک نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوذب سعید کے ہمراہ سول ہسپتال بہاول پور کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کے دوران ان سے علاج معالجہ کی سہولیات بارے استفسار کیا۔ ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر یوسف رانا نے صوبائی وزیر کو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات اور کارکردگی رپورٹ بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے ضروری ادویہ کے سٹاک میں کمی نہ آنے کی ہدایت کی اور ہسپتال کے سٹاف کی کمی پورا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔بعد ازاں صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ہسپتال کے سبزہ زار میں پودا لگایا اور کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی اور ملکی ترقی وخوشحالی کے لئے دعا بھی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر شہید ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے بڑے لیڈر تھے، گورنر سندھ
-
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات
-
حکومت پنجاب کی طرف سےعوامی فلاح وبہبودکےلیےکیےجانےوالےاقدامات کےثمرات عوام تک پہنچانےاشدضروری ہیں،شیخ آفتاب احمد
-
گورنر سندھ کا گرومندر پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس، واقعہ کی رپورٹ طلب
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی زیرصدارت انسداد منشیات سے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد
-
گورنر سندھ نے گرومندر پر فائرنگ واقعہ کا نوٹس لے لیا
-
ایرانی صدر شہید ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے بڑے لیڈر تھے، گورنر سندھ
-
ایم کیو ایم پاکستان میں موجود تمام شہریوں کے مساوی حقوق کی سب سے بااثر آواز ہے ِسید مصطفی کمال
-
امن امان کی بگڑتی صورتحال پر سندھ حکومت اور سندھ پولیس کو شرم آنی چاہیے،حلیم عادل شیخ
-
شاہی سید اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
-
کراچی میں 50 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری
-
سندھ ہائی کورٹ کا14سالہ لڑکی سمیت دیگر شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پروزارت دفاع کو تمام ایجنسیوں سے رپورٹس حاصل کرکے پیش کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.