میری زندگی میں یاسر کی آمد سے بہت زیادہ مثبت چیزیں ہوئیں‘اقراء عزیز
یاسر کی بدولت مجھے زندگی کو مختلف نظر سے دیکھنے میں مدد ملی اور میں انہیں اپنی زندگی کی مثبت شخصیت مانتی ہوں‘انٹرویو
منگل 26 مارچ 2019 11:47
(جاری ہے)
یاسر حسین نے اپنی نئی انسٹاگرام پوسٹ میں ایسی تصویر لگائی ہے جس کو دیکھ پر تو پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ یہ اقرا عزیز کی جانب سے انہیں شادی کی پیشکش پر مبنی ہے۔
تصویر میں اقرا عزیز گھٹنوں کے بل بیٹھی یاسر حسین کو ایک گلاب دے رہی ہیں اور پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے زمانہ بدل گیا ہے صاحب، عورت کو کمزور سمجھنے والے کا ذہن کمزور ہے۔اس کے ساتھ ساتھ جون ایلیا کا ایک شعر بھی ہے علاج یہ ہے کہ مجبور کردیا جائوں، وگرنہ یوں تو کسی کی نہیں سنی میں نے۔اقرا عزیز نے اس پوسٹ پر کمنٹ بھی کیا کہ مجبور تو دونوں ہیں۔اب یہ تو پتا نہیں کہ یہ دونوں کا کوئی مذاق ہے یا وہ سنجیدہ ہے مگر اس پر کمنٹ کرنے والے لوگ انہیں مبارکباد ضرور دیتے نظر آئے۔اس سے پہلے فروری میں ایک انٹرویو کے دوران اقرا عزیز نے محتاط الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا تھامیں اور یاسر بہت اچھے دوست ہیں۔انہوں نے مزید بتایا میں بہت زیادہ ڈپریس رہتی ہوں اور تنائو کا شکار ہوتی ہوں، جس کی وجہ سے طبیعت بھی بگڑ جاتی ہے، میری زندگی میں یاسر کی آمد سے بہت زیادہ مثبت چیزیں ہوئیں، ورنہ زندگی میں کافی کچھ منفی تھا ، جو مجھے بری طرح متاثر کررہی تھی، جس کے باعث مجھے ڈر تھا کہ میں چڑچڑی شخصیت کی مالک نہ بن جائوں، یاسر کی بدولت مجھے زندگی کو مختلف نظر سے دیکھنے میں مدد ملی اور میں انہیں اپنی زندگی کی مثبت شخصیت مانتی ہوں۔اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ زندگی میں کچھ ایسا ہونا چاہئے جو آپ کو مثبت سمت کی جانب لے جائے اور زندگی کا نظریہ تبدیل ہو۔انہوں نے بتایا کہ زندگی میں کسی قسم کی تبدیلی انہیں پسند نہیں تھی مگر یاسر حسین نے محدود شخصیت کے خول سے نکالا اور نئی چیزوں کو اپنانے کے لیے تیار کیا یاسر کی وجہ سے میں نے چکن کی جگہ بیف کا انتخاب کیا کیونکہ چکن سے بہت بیماریاں ہورہی ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ
-
ایک اوربھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک
-
’انڈسٹری کا بڑا حصہ مجھے تسلیم نہیں کرتا‘ آغا علی ایوارڈ شوز کو لیکرپھٹ پڑے
-
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بچے کی آمد متوقع
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی جائے گی
-
انڈین ویب سیریز ’’ہیرا منڈی‘‘ نے نیٹ فلکس پر ریکارڈ قائم کردیا
-
اداکارہ شگفتہ اعجاز نے دوسری محبت اور دوسری شادی پر لب کشائی کردی
-
کان کے پیچھے کالا ٹیکا، عالیہ بھٹ نظر بد سے ڈرنے لگیں
-
اداکارہ سوناکشی سنہا میں بھی شادی کی امنگ جاگ اٹھی
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.