کرکٹ کے دیوانوں نے سجایا جرمنی کے شہر میونخ میں ان ڈور کرکٹ کا ٹورنامنٹ

جرمنی کے شہر میونخ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی نے اپنے ملک کی یاد تازہ کرنے کے لئے موسم کی شددت کے باعث میونخ میں ان ڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 27 مارچ 2019 11:36

کرکٹ کے دیوانوں نے سجایا جرمنی کے شہر میونخ میں ان ڈور کرکٹ کا ٹورنامنٹ
میونخ (اردو  پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27مارچ 2019ء،نمائندہ خصوصی،مہوش خان) جرمنی کے شہر میونخ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی نے اپنے ملک کی یاد تازہ کرنے کے لئے موسم کی شددت کے باعث میونخ میں ان ڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔

جس میں پاکستانی اسٹوڈنٹس کے علاوہ پروفیشنلز افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ،ٹورنامنٹ کو انجوائے کیا۔

ٹورنامنٹ میں ٹوٹل 10 ۔

(جاری ہے)

ٹیموں نے حصہ لیا


جن میں نہ صرف پاکستانی بلکہ افغانی اور انڈین کھلاڑی بھی شامل تھے، اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکٹ کلب آف بائرن میونخ کے صدر شارق جاوید نے کروایا۔

مہمان خصوصی جناب صادق خان تھے۔جنھوں نے 1984 میں اپنےکلب کی بدولت یہاں کرکٹ کی ابتداء کی۔ کرکٹ ٹورنامنٹ میں جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی سے نوازا گیا۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ ایسے ٹورنامنٹ مستقبل میں بھی منعقد ہوتے رہیں گے جو کہ یہاں بسنے والی دیسی کمیونٹی کے لئے ایک صحت مند تفریح کا ذریعہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :