لاہور ہائی کورٹ نے قرآن مجید کے غیرتصدیق شدہ نسخے انٹرنیٹ سے ہٹانے کا حکم دے دیا

تمام مدارس میں موجود غیر تصدیق شدہ قرآن مجید بھی ضبط کرنے کا حکم

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 27 مارچ 2019 21:13

لاہور ہائی کورٹ نے قرآن مجید کے غیرتصدیق شدہ نسخے انٹرنیٹ سے ہٹانے ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ2019ء) لاہور ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ انٹرنیٹ سے تمام غیر تصدیق شدہ قرآن مجید کے نسخوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ قرآن مجید چھاپنے والی کمپنیوں کے لیے لازم کیا جائے کہ وہ قرآن مجید، پانچ سورہ اور دس سورہ کو چھاپتے وقت ہر صفحے پر اپنی کمپنی کا نام، سیریل نمبر اور کیوآر کوڈ چھاپیں ۔

انٹرنیت پر بھی قرآن مجید کے صرف وہ نسخے رہنے دیے جائیں جو رجسٹرڈ کمپنیوں کی جانب سے شائع کیے گئے ہوں اور ان کے علاوہ تمام نسخے ہٹا دیے جائیں۔ لاہورہائیکورٹ نے اسلامی کتب شائع کرنے والی کمپنیوں کو بھی پابند کیا ہے کہ وہ خود کو رجسٹرڈ کروائیں اور قرآن کاونسل سے اپنی اسلامی کتب کی تصدیق کروائیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ ان احکامات پر عمل درامد جلد ممکن بنایا جائے۔

(جاری ہے)

اب انٹرنیٹ پر غیر تصدیق شدہ قرآن مجید پڑھا نہیں جا سکے گا۔ انٹر نیٹ سے تمام غیر تصدیق شدہ نسخوں کو ہٹا دیا جائے گا اور مدارس میں موجود قرآن مجید کے نسخوں کو بھی چیک کیا جائے گا اور غیر تصدیق شدہ نسخوں کو ضبط کر لیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ مدارس کو اگر قرآن مجید عطیہ کیے جائیں تو وہ پہلے اس بات کی تصدیق کر لیں کہ قرآن مجید، پانچ سورہ اور دس سورہ رجسٹرڈ کمپنیوں کی جانب سے شائع شدہ ہیں یا نہیں اور غیر تصدیق شدہ کمپنیوں کے شائع کردہ نسخوں کو قبول نہ کیا جائے۔