خانیوال،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث قمری ڈکیت گینگ گرفتار‘متعدد وارداتوں کا انکشاف

پیر 8 اپریل 2019 22:57

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2019ء) ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث قمری ڈکیت گینگ گرفتار ‘متعدد وارداتوں کا انکشاف ‘ملزمان کے قبضہ سے نقدی او رموبائل فونز برآمد ۔ملزمان سے ڈکیتی کے دوران استعمال ہونیوالا ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرکے مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد معصوم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قمری گینگ کبیروالا‘سرائے سدھو اور گردونواح کے علاقوں میں کچھ عرصہ سے ڈکیتی کی وارداتیں کررہا تھا او رشہریوں کو ان کے قیمتی سامان سے محروم کررہا تھا جس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے ایس ایچ او سرائے سدھو کو اپنے آفس طلب کیا اور قمر ی ڈکیت گینگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری او رمال مسروقہ کی برآمد گی سمیت مناں والا کے قریب صابر حسین سے ہونیوالی ڈکیتی کو ٹریس کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کچھ -ضروری گائیڈ لائن بھی دیں جس پر ایس ایچ او تھانہ سرائے سدھو نے ڈی پی او کے احکامات کی روشنی میں اپنے تھانہ کے جونیئر او رمحنتی پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی او رکچھ مخبر بھی مامو رکیے ‘ٹیم نے اپنے انفارمیشن ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے شبانہ روز کی انتھک کوششوں کے بعد قمری ڈکیت گینگ میں ملوث ملزمان کا پتہ لگاتے ہوئے گرفتا رکرلیا ۔