ڈپٹی کمشنرجہلم کا آر ایچ سی دینہ کا دورہ

ایمرجنسی، جنرل وارڈ، چلڈرن وارڈ، آپریشن تھیٹر، پارکنگ کا تفصیلی جائزہ

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 10 اپریل 2019 19:28

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ نے آر ایچ سی دینہ کے دورہ کے موقع پر ایکس رے آپریٹر کی عدم موجودگی کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کو فلفور آرڈرز کرنے کی ہدایت دی، سی او ہیلتھ نے موقع پر اہلکار کو تعینات کیا۔ ڈی سی جہلم کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ مریضوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر کیا گیا، شعبہ صحت میں تمام تر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات جاری ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی، جنرل وارڈ، چلڈرن وارڈ، آپریشن تھیٹر، پارکنگ اور دیگر جگہوں کا تفصیلی دورہ کیا، مفت ادویات کی فراہمی اور مریضوں کو دستیاب سہولیات بارے آگہی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کی حاضری اور سٹاف کی ہسپتال میں مینجمنٹ کی پڑتال کی۔ انہوں نے ایم یس کو مزید بہتر اقدامات کرنے کی ہدایت دی ، ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے مز ید کہاکہ سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بحال کیا جا چکا ہے حکو مت پنجاب سرکاری ہسپتالوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کسی بھی ڈاکٹر یا پیر ا میڈیکل سٹاف کی لاپرواہی بر داشت نہیں کی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر نے آر ایچ سی میں مر یضوں کی تیمارداری کی اور ان کو فراہم کی جانے والی طبی سہو لیات کے بار ے میں دریافت کیا۔

متعلقہ عنوان :