یوئیفا چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنلز فرسٹ لیگ، بارسلونا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ہرا دیا، یووینٹس اور ایجکس کا میچ 1-1 گول سے برابر
جمعرات 11 اپریل 2019 14:09
(جاری ہے)
یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے کوارٹر فائنلز فرسٹ لیگ میچ میں بارسلونا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 گول سے ہرا دیا، پہلے ہاف کے 12ویں منٹ میں شاہ کے اون گول کی بدولت بارسلونا کو یونائیٹڈ کے خلاف برتری ملی اور ان کا یہی گول فیصلہ کن ثابت ہوا، اس کامیابی کے ساتھ بارسلونا نے سیمی فائنل تک رسائی کیلئے پہلی رکاوٹ عبور کر لی ہے اور اب اسے سیکنڈ لیگ میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہو گی۔
یووینٹس اور ایجکس کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا، پہلے ہاف کے 45ویں منٹ میں رونالڈو نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے ہاف کے پہلے ہی منٹ میں ایجکس کے نریز نے گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا، دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن گول کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی، اسطرح دونوں کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.