سعودی عرب میں سونے کی ایک ہزار کانیں دریافت ہوچکی ہیں،وزارت معدنیات

الدرع العربی بیلٹ مملکت کے وسطی علاقے سے مغربی علاقے تک پھیلی ہوئی ہے،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 11 اپریل 2019 14:46

سعودی عرب میں سونے کی ایک ہزار کانیں دریافت ہوچکی ہیں،وزارت معدنیات
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2019ء) سعودی وزارت توانائی و صنعت و معدنیات نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں سونے کی ایک ہزار کانیں دریافت ہو چکی ہیں۔ یہ کانیں مملکت کے مختلف علاقوں میں 6لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبے میں پھیلی ہوئی ہیں۔ یہ الدرع العربی چٹانوں کی بیلٹ میں واقع ہیں۔الدرع العربی بیلٹ مملکت کے وسطی علاقے سے مغربی علاقے تک پھیلی ہوئی ہے۔

یہ شمال سے جنوب تک چلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت توانائی و صنعت و معدنیات نے بتایا کہ سونے کی کانیں مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ ، تبوک ، قصیم ، ریاض ، عسیر اور نجران ریجنوں میں دریافت ہوئی ہیں۔ مکہ ریجن میں الدویحی ، السوق ، الرجوم 1،الرجوم2، منصورہ اور مسری جبکہ مدینہ منورہ میں مھد الذہب اوربلغہ،تبوک میں سلیلہ،عسیر ریجن میں الحجار ، شرس ، عسیر اور حمضہ،قصیم میں الصخیبرات،نجران میں قیان اور ریاض ریجن میں الامار کانیں ہیں۔ سعودی کانوں سے نکلنے والا سونا غلاف کعبہ کے دھاگے تیار کرنے میں کام آتا ہے۔ زیورات سازی ، الیکٹرانک چپس ، میڈیسن اور دانتوں کی بھرائی میں بھی استعمال ہو رہا ہے۔