اسرائیل کا شام کے صوبہ حماہ میں ایرانی تنصیبات پر فضائی حملہ،تین فوجی زخمی

شام پر میزائل بھی داغے گئے تاہم کئی کو ہدف پر پہنچے سے پہلے تباہ کردیاگیا،اسرائیل کی حملوں کی تصدیق

ہفتہ 13 اپریل 2019 14:58

اسرائیل کا شام کے صوبہ حماہ میں ایرانی تنصیبات پر فضائی حملہ،تین فوجی ..
دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2019ء) اسرائیلی طیاروں نے حماہ صوبے کے نزدیک ایک عسکری ٹھکانے کو نشانہ بنایا تاہم فضائی دفاعی نظام نے بعض میزائلوں کو فضا میں ہی مار گرایاجبکہ حملے میں تین شامی فوجی زخمی ہوگئے۔شام میں سرکاری ٹیلی وڑن نے ہفتے کے روز بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے حماہ صوبے کے نزدیک ایک عسکری ٹھکانے کو نشانہ بنایا تاہم فضائی دفاعی نظام نے بعض میزائلوں کو فضا میں ہی مار گرایا۔

اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے حماہ کے دیہی علاقے میں مصیاف شہر کی سمت ایک عسکری مقام کو ہدف بنایا۔جس سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ مزید بتایا گیا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود سے شام پر میزائل داغے۔ اسرائیل کی جانب سے عام طور پر اس طرح کی کارروائیوں پر کوئی بیان جاری نہیں کیا جاتا۔

(جاری ہے)

تاہم حال ہی تل ابیب حکومت نے تسلیم کیا کہ اس کی جانب سے شام میں ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع نے بھی اسی علاقے میں زور دار دھماکے سنے جانے کی خبر دی ۔شام میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے شام میں درجنوں فوجی کارروائیاں کی ہیں۔ اس دوران ہتھیاروں کی منتقلی، ایرانی ملیشیاؤں اور ان کی حلیف حزب اللہ کے عناصر کو نشانہ بنایا گیا جو شامی صدر بشار الاسد کو عسکری سپورٹ پیش کر رہی ہے۔