فرانس میں کینیڈین ٹینس سٹار ڈینس شیپوولوف اپنی سالگرہ کو یادگار نہ بنا سکے، مونٹے کارلو میں شکست سے باہر

منگل 16 اپریل 2019 15:05

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) فرانس میں کینیڈین ٹینس سٹار ڈینس شیپوولوف اپنی سالگرہ کو یادگار نہ بنا سکے، مونٹے کارلو میں شکست سے آؤٹ ہو گئے، برطانیہ اور روسی کھلاڑی نے پیش قدمی کی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی کے کلے کورٹ پر مونٹے کارلو ایونٹ میں کینیڈا کے شیپوولوف کا غیر معروف جرمن حریف جان لینارڈ سٹرف سے مقابلہ ہوا، کینیڈین سٹار اتفاق سے اپنی سالگرہ کے دن اِن ایکشن ہوئے، پہلا سیٹ جیتنے کے بعد دو سیٹ چھ تین اور چھ ایک سے ہار کر اپ سیٹ شکست سے دوچار، سالگرہ کو یادگار نہ بنا پانے پر مایوسی کا شکار ہو گئے۔

دوسرے میچ میں میں برطانیہ کے نمبر ٹینس سٹار کائل ایڈمنڈ نے ارجنٹائنی حریف کو آؤٹ کیا، ابتدائی مرحلے کے تیسرے میچ میں روسی کھلاڑی ڈنائل میڈیوڈف نے پرتگالی مدمقابل کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا دیا، ان کی جیت کا سکور چھ ایک اور چھ ایک رہا۔ ٹینس کے سخت کورٹ پر سخت مقابلے دیکھ کر تماشائی بھی پرجوش نظر آئے۔