وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا پیرس کے تاریخی گرجا گھر نوٹرڈیم میں خوفناک آتشزدگی پر افسوس کا اظہار

منگل 16 اپریل 2019 17:51

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا پیرس کے تاریخی گرجا گھر نوٹرڈیم میں خوفناک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیرس کے تاریخی گرجا گھر نوٹرڈیم میں خوفناک آتشزدگی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو دفترخارجہ کے ترجمان نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ نوٹرڈیم گرجا گھر میں دنیا بھر کی کیتھولک برادری کی عبادت گاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ فرانس کے بہادر عوام کلیسا کو جلد اس کی اصل حالت میں بحال کر دیں گے۔