ڈپٹی کمشنر سرگودہا کی زیر صدارت جمخانہ کلب کے بورڈ آف گورنرز کا ا جلاس

بدھ 17 اپریل 2019 15:49

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا سلوت سعید نے جمخانہ کلب کے بورڈ آف گورنرز کے ا جلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں جمخانہ کے مالی ودیگر امور زیر بحث لائے گئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جمخانہ کلب میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے ، سکوائش کورٹ میں اے سی لگانے سمیت ایمنسٹی سکیم کے تحت ممبر شپ کے کیسز پر بھی غور کیا گیا اور جمخانہ کے گیسٹ رومز ‘ سوئمنگ پول اور دیگر زیر تعمیر منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیاگیا ۔ اجلاس میں جمخانہ کی لفٹ کیلئے نیا جنریٹر خریدنے کی تجویز بھیدی گئی۔

متعلقہ عنوان :