پولیو مہم کے تمام امورکی کڑی نگرانی کی جائیگی، ڈی سی جھنگ
بدھ 17 اپریل 2019 19:15
(جاری ہے)
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ نے 22تا26اپریل انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے مکمل کئے گئے انتظامات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ ضلع بھر میںپانچ سال تک کی عمر کے 4لاکھ90ہزار893 بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کی1135ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کوپولیو قطرے پلانے کے لئے ڈیوٹیاںسرانجام دیں گی اس ضمن میں 85یونین کونسلز کیلئے 220ایریا انچارج اور 994موبلائزرز سمیت دیگر سٹاف بھی مقرر کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ طے شدہ ٹارگٹ کوسو فیصد ہرصورت میں مکمل کیا جائیگا لہٰذا انسدادپولیو مہم کے دوران غفلت ،سستی اورنا اہلی کے مرتکب محکمہ ہیلتھ و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاران کے خلاف سخت ترین ایکشن لینے سے گریز نہیں کیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو سے انکاری والدین اپنے بچوں کو قطرے زور پلوائیں بصورت دیگر انکے خلاف کاروائی کی جائیگی۔ایسی صورتحال میں محکمہ صحت کی ٹیمیں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے فوری رابطہ کریں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پولیو وائرس کے یکسر خاتمہ کے لئے ہر رائونڈ خصوصی اہمیت کا حامل ہے جس کی کامیابی کے لئے تمام طبقات کا تعاون ناگزیر ہے۔ اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شاہد عباس جوئیہ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اسلم کے علاوہ محکمہ صحت،تعلیم،سوشل ویلفیئر اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.