ومبلڈن چیمپئن انجلیک کربربیماری کی وجہ سے رواں اختتام ہفتہ پرلٹویاکے خلاف جرمنی کے فیڈکپ میچ سے محروم

مجھے مایوسی اورافسوس ہے کہ لٹویاکے مقابلے میں حصہ نہیں لے پاؤں گی ،اگرچہ کہ میں وہاں ٹیم کے ساتھ موجودنہیں ہوں گی ، انجلیک کربر

بدھ 17 اپریل 2019 21:08

ومبلڈن چیمپئن انجلیک کربربیماری کی وجہ سے رواں اختتام ہفتہ پرلٹویاکے ..
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2019ء) موجودہ ومبلڈن چیمپئن انجلیک کربربیماری کی وجہ سے رواں اختتام ہفتہ پرلٹویاکے خلاف جرمنی کے فیڈکپ میچ سے محروم رہیں گی ،جرمن ٹینس فیڈریشن نے بدھ کے روزاس بات کی تصدیق کی ہے ۔

(جاری ہے)

جرمنی جمعہ اورہفتہ کوریگامیں انڈورہارڈکورٹ پلے آف میں اپنی عالمی گروپ حیثیت کودوبارہ حاصل کرنے کیلئے پرامیدہیں،تاہم انہیں ایسااپنی سٹارکھلاڑی کے بغیرکرناپڑیگا۔

کربرزکام کے وائرس کی وجہ سے صحت یاب ہونے میں مشکلات سے دوچارہیں اورتصدیق کی کہ وہ ڈاکٹروں کی ہدایت پررواں اختتام پرنہیں کھیل پائیں گی۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ مجھے مایوسی اورافسوس ہے کہ لٹویاکے مقابلے میں حصہ نہیں لے پاؤں گی ،اگرچہ کہ میں وہاں ٹیم کے ساتھ موجودنہیں ہوں گی ،لیکن میراان کے ساتھ رابطہ ہے اورمجھے یقین ہے کہ لڑکیاں پلے آف میں کامیابیاں سمیٹیں گی ۔

متعلقہ عنوان :