سپیکر وڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا ہنگول نیشنل پارک بزئی ٹاپ میں ہونے والے دہشت گردی کی شدید مذمت

جمعرات 18 اپریل 2019 14:08

سپیکر وڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا ہنگول نیشنل پارک بزئی ٹاپ میں ہونے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے ہنگول نیشنل پارک بزئی ٹاپ میں ہونے والے دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ ایک بیان میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے واقعے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، اس طرح کی بزدلانہ کاروائیاں دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے اس واقعے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔