کرکٹ ورلڈکپ 2019،جنوبی افریقا کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان

آئندہ ماہ برطانیہ میں کھیلے جان یوالے عالمی کپ میں جنوبی افریقاکی قیات فاف ڈوپلیسی کریںگے ، ہاشم آملہ بھی حصہ ہونگے

جمعرات 18 اپریل 2019 21:15

کرکٹ ورلڈکپ 2019،جنوبی افریقا کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) جنوبی افریقا نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا،آئندہ ماہ برطانیہ میں کھیلے جان یوالے عالمی کپ میں جنوبی افریقاکی قیات فاف ڈوپلیسی کریںگے ،ہاشم آملہ کو بھی ٹیم کا حصہ ہونگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے لیے اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا،آئندہ ماہ برطانیہ میں کھیلے جان یوالے عالمی کپ میں جنوبی افریقاکی قیات فاف ڈوپلیسی کریں ،ہاشم آملہ کو بھی ٹیم کا حصہ ہونگے، ہاشم آملہ جنوبی افریقا کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں اوروہ اب تک ایک روزہ کرکٹ میں 8000 کے لگ بھگ رنز اسکور کر چکے ہیں تاہم گزشتہ ایک برس کے دوران کی کاکردگی خاطرخوا نہیں جس کی وجہ سے ان کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک تھی۔

جنوبی افریقا کی 15 رکنی ٹیم میں فاف ڈوپلیسی، ایڈن مرکرام ، کوئنٹن ڈی کاک، ہاشم آملہ، رسی وینڈر ڈسن، ڈیوڈ ملر، فلکوایو، جے پی ڈومنی،ڈیوائن پریٹورئیس، ڈیل اسٹین، کاگیسو رباڈا، لنگی نگیدی، آنرچ نورٹج، عمران طاہر اور تبریز شمسی شامل ہیں ۔