نسان کا رواں مالی سال میںگلوبل پیداوار 15فیصد تک کم کر دینے کا اعلان

جمعہ 19 اپریل 2019 13:32

نسان کا رواں مالی سال میںگلوبل پیداوار 15فیصد تک کم کر دینے کا اعلان
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) نسان موٹرز نے رواں مالی سال کے دوران اپنی بیرون ملک کے لئے پیداوار 15فیصد تک کم کر دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاپان میںنیا مالی سال یکم اپریل سے شروع ہوا ہے،کار ساز ادارے نسان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال کے دوران اپنی گلوبل پروڈکشن کو 15 فیصد تک کم کر دیں گے جس کی وجہ نسان کاروں کی اوور سیز مارکیٹ بالخصوص امریکا میں سیل میں کمی آنا ہے۔نسان نے کہا ہے کہ وہ رواں مالی سال کے دوران 4لاکھ60 ہزار گاڑیاں بنائیں گے۔یاد رہے کہ نسان نے فرانسیسی کار ساز ادارے رینالٹ ایس اے کے ساتھ کار سازی میں الحاق کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :