انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا سے سزا پانے والے پاکستان عوامی تحریک کے 107 کارکنان کو جیلوں میں منتقل کر دیا گیا

جمعہ 19 اپریل 2019 14:30

انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا سے سزا پانے والے پاکستان عوامی ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا سے سزا پانے والے پاکستان عوامی تحریک کے 107 کارکنان کو جیلوں میں منتقل کر دیا گیا جن میں 60 کارکنان کا تعلق ریجن کے علاقہ بھکر کے مختلف مقامات سے ہے۔ فاضل عدالت نے تھانہ بھیرہ میں 2014 میں درج مخلتف دفعات کے تحت درج مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے 107 کارکنان کو سات سات سال قید سخت کا حکم سنا دیا جبکہ مقدمہ میں ملوث طاہر القادری تاحال اشتہاری اور دیگر 150 کارکنان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔

زرائع کے مطابق 8 اگست 2014 میں ریجن میں گھراو،جلاو اور توڑ پھوڑ اور تشدد سمیت مختلف واقعات پر ریجن میں پانچ مقدمات درج کئے جن میں سرگودھا کے تھانہ بھیرہ میں 9 اگست 2014 کو پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور 257 کارکنان کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات 302/324/395/436/440/353/186/365/148/149/120AB/121A/509/121/7ATA کے تحت درج مقدمہ نمبر 244/14 درج ہوا جس میں گزشتہ سال 2 دفعات 302/365 ت پ حدف ہوئی تاہم دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمن نے مقدمہ بھیرہ کا فیصلہ سناتے ہوئے عوامی تحریک کے 107 کارکنان کو سات سات سال قید سخت کی سزا سنائی اور دیگر 150 کارکنان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیاجبکہ مقدمہ میں ملوث عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری تاحال مفرور اشتہاری ہیں۔

(جاری ہے)

مقدمہ میں سزا یافتہ ملزمان کو ہتھکڑیاں لگا کر جیلوں میں منتقل کر دیا گیا جن میں 60 سزا پانے والے کارکنان کا تعلق بھکر کے نواحی علاقوں سے بتلایا جا رہا ہے۔