کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات مذاق بن گئے، مسلسل پانچواں پرچہ آٹ

جمعہ 19 اپریل 2019 17:20

کراچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات مذاق بن گئے، مسلسل پانچواں پرچہ آٹ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) کرچی میں انٹرمیڈیٹ امتحانات مذاق بن گئے، محکمہ تعلیم اور انٹر بورڈ وقت سے پہلے آوٹ ہونے والے پرچے روکنے میں ناکام ہوگیا، انٹرا متحانات کا پانچواں پرچہ بھی وقت سے پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

(جاری ہے)

انٹرمیڈیٹ امتحانات نے انٹربورڈ کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ انٹر بورڈ کے امتحانات میں پانچویں روز بھی بارہویں جماعت کا پانچواں پرچہ آوٹ ہوگیا۔ انٹر بورڈ کا زولوجی کا پرچہ امتحانی مرکز پہنچنے سے 40 منٹ پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔طلبہ کے والدین نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے پرچے آوٹ ہونے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :