کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے نوجوانوںکو کھیلوں کے حوالے سے تمام سہولیات دیں گے ،صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ

اتوار 21 اپریل 2019 21:00

سنجاوی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،نوجوانوںکو کھیلوں کے حوالے سے تمام سہولیات دیں گے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے سنجاوی میں تاج افغان کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈپٹی کمشنرہرنائی عظیم جان دمڑ ،بی اے پی ہرنائی کے صدر عبدالناصر ایڈوکیٹ ،عبدالستار کاکڑ ،شادی گل ،عبدالباقی ترین ،غلام رسول کاکڑاور دیگر بھی موجود تھے ،صوبائی وزیرکا اس موقع پرشاندار استقبال کیا گیا اور صوبائی وزیر کا دونوں ٹیموں کے کھیلاڑیوں سے تعارف بھی کرایا گیا۔

صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنجاوی میں کرکٹ کا بڑا گراونڈ بنائیں گے ،اپنے حلقے کے نوجوانوں کوکھیلوں کے حوالے سے مایوس نہیں کریں گے ،نوجوان نسل قوم کا مستقبل ہے وہ معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک اور قوم کا نام روشن کریں ،نوجوانوں کی ہر فورم پر سرپرستی اور حوصلہ افزا ئی کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ عوام کا خادم ہوں عوام کو جوابدہ ہو ،عوام کے مسائل کے حل کے لیے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہر فورم پر آواز بلند کررہا ہوں ۔انہوں نے آخر میں کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے لیے تین لاکھ روپے اور رنر اور ونر ٹیموں کے لیے بیس بیس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :