سری لنکا میں ایئر پورٹ کے نزدیک پائپ بم ناکارہ بنا دیا گیا

پیر 22 اپریل 2019 11:05

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) سری لنکا میں مرکزی ایئر پورٹ کے نزدیک پائپ بم ناکارہ بنا دیا گیا۔سری لنکن پولیس کے مطابق دارلحکومت کولمبو کے بندرا نائیکے ایئر پورٹ کے مرکزی ٹرمینل کی جانب جانیوالی سڑک پر دیسی ساختہ پائپ بم ملا جس کو فضائیہ کے ماہرین نے کامیابی کے ساتھ ناکارہ بنا دیا۔

(جاری ہے)

سری لنکن فضائیہ کے ترجمان گیہان سنیوارتنے کے مطابق دیسی ساختہ آئی ای ڈی کو ایک 6 فٹ لمبے پائپ میں رکھ کر سڑک کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :