جعلی بنک اکائونٹس کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا

پیر 22 اپریل 2019 13:29

جعلی بنک اکائونٹس کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ سے دو ہفتوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) جعلی بنک اکائونٹس کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزم شہزاد علی کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر وزارت داخلہ سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں ملزم شہزاد علی کی ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی ،درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی ۔عدالت نے وزارت داخلہ سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر تے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ۔واضح رہے کہ شہزاد علی جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں ملزم نامزد ہیں اورشہزاد علی کا نام وزارت داخلہ نے ای سی ایل میں ڈال رکھا ہے۔شہزاد علی نے ہائیکورٹ سے 30 اپریل تک عبوری ضمانت بھی حاصل کر رکھی ہے ۔