موبائل فون صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، موبائل فون کارڈ پر دیا گیا ٹیکس اب واپس ملے گا

جس پر انکم ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا وہ کارڈ پر دیا گیا ٹیکس واپس لے سکتا ہے۔ اٹارنی جنرل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 اپریل 2019 11:37

موبائل فون صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، موبائل فون کارڈ پر دیا گیا ٹیکس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اپریل 2019ء) : موبائل فون صارفین کے لیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ موبائل فون کارڈ پر دیا گیا ٹیکس واپس مل سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ جس پر انکم ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا وہ موبائل فون پر دیا گیا ٹیکس واپس لے سکتا ہے۔ اٹارنی جنرل کے ٹیکس کے ری فنڈ سے متعلق اس بیان پر موبائل صارفین میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ میں موبائل کارڈ ٹیکس کٹوتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل نے کہا کہ موبائل کارڈ پر ہر صارف کو ایڈوانس ٹیکس دینا ہوتا ہے۔ جس صارف پر انکم ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا وہ ری فنڈ لے سکتا ہے۔ جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا ریڑھی پر بیٹھا شخص ری فنڈ کے لیے انکم ٹیکس کمشنر کے پاس جائے؟ ریڑھی والوں کی بھی بڑی آمدن ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ریاست کو اپنے ہر شہری کے ساتھ مخلص ہونا چاہئیے۔ایسا نہیں کہ جو ری فنڈ مانگے اس کو دے دیں۔ جو ری فنڈ نہ مانگے وہ جیب میں ڈال لیں۔ ریاست کو ہر شہری کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔ریاست کو لوگوں کی جیبوں سے اس طرح پیسہ نہیں نکالنا چاہئیے۔ دوران سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا کہ کتنے لوگ ہیں جو ایڈوانس ٹیکس کا ری فنڈ مانگتے ہیں؟ 00:00 / 00:00 لگتا ہے ریاست نے ہر شہری کو قابل ٹیکس سمجھ لیا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ریاست سمجھتی ہے کہ شہری خود نشاندہی کرے کہ وہ ٹیکس پئیر ہے یا نہیں۔ موبائل فون ٹیکس کے نام پر عوام کی جیبوں سے بہت بڑی رقم نکالی گئی۔اس کیس میں ہائیکورٹ سے اپیل آئی تھی۔ ہمیں دیکھنا ہو گا کہ کب کہاں کتنا ٹیکس لگانا ہے؟ دیکھنا ہے حکومت نے اس قانون کا صحیح نفاذ کیا ہے؟ یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ کہیں یہ قانون غلط تو نہیں۔اس قانون کی وجہ سے بہت رقم عوام کی جیبوں سے نکالی گئی۔ جس کے بعد کیس کی مزید سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔