جسٹن بیبر جلد اپنی نئی البم کے ساتھ واپس آئیں گے

منگل 23 اپریل 2019 12:23

جسٹن بیبر جلد اپنی نئی البم کے ساتھ واپس آئیں گے
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر جلد اپنی نئی البم کے ساتھ واپس آئیں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جسٹن بیبر نے اپنی صحت اور فیملی کے لئے عارضی طور پر گلوکاری سے کنارہ کشی اختیار کی اور اب ان کے مداحوں کے لئے اچھی خبر ہے کہ وہ جلد اپنے نئے البم کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کا اعلان جسٹن بیبر نے گزشتہ ہفتے کوچیلا میوزک فیسٹیول میں کیا، جب گلوکارہ آریانا گرینڈے نے اپنی پرفارمنس کے دوران اچانک جسٹن کو سٹیج پر آنے کی دعوت دی اور ان سے گانا’’سوری‘‘ گانے پر اصرار کیا ۔