شہنشاء ظرافت کا خطاب پانے والے اداکار منور ظریف کی 43ویں برسی 29اپریل کو منائی جائیگی

منگل اپریل 13:39

شہنشاء ظرافت کا خطاب پانے والے اداکار منور ظریف کی 43ویں برسی 29اپریل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) شہنشاء ظرافت کا خطاب پانے والے اداکار منور ظریف کی 43ویں برسی 29اپریل کو منائی جائے گی ۔اس سلسلہ میں قرآن خوانی اور اجتماعی دعائوں کی تقریبات منعقد ہوں گی ۔منور ظریف 2فروری 1940 کو پیدا ہوئے ،وہ معروف کامیڈین ظریف کے بھائی تھے۔ انہوں نے اپنے 16 سالہ فلمی کیرئیر میں 300سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

ان کی مشہور فلموں میں بنارسی ٹھگ، جیرا بلیڈ، موج میلہ، شوقن میلے دی، منجھی کتھے ڈاواں، دامن اور چنگاری، چکر باز، ہمراہی، بد تمیز، نوکر ووہٹی دا اور دیگر سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں جن کے کردار آج بھی ان کے پرستاروں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔ جس وقت منور ظریف نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو یہ روایت تھی کہ کامیڈین جوڑی کی صورت میں فلموں میں جلوہ افروز ہوتے تھے اس وقت مرزا اشرف اور یعقوب ، چارلی اور غوری کی جوڑی بہت مقبول تھی۔ انہوں نے رنگیلا کے ساتھ جوڑی بنائی اور پرستاروں کے دلوں میں گھر کر لیا۔منور ظریف 29اپریل 1976کو دل کو دورہ پڑنے سے دنیا فانی سے رخصت ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :