تحریک انصاف آفیشل سوشل میڈیا ٹیم نے مرکزی کردار فرحان ورک سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کردیا

فرحان ورک نامی شخص کا تحریک انصاف کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم سے قطعاً کوئی تعلق نہیں، سریراہ سوشل میڈیا پی ٹی آئی

منگل 23 اپریل 2019 13:51

تحریک انصاف آفیشل سوشل میڈیا ٹیم نے مرکزی کردار فرحان ورک سے مکمل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) تحریک انصاف آفیشل سوشل میڈیا ٹیم نے شرمناک مہم کے مرکزی کردار فرحان ورک سے مکمل کاتعلقی کا اظہار کردیا ۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ محمد کامران کا واضح بیان سامنے آگیا ، سربراہ تحریک انصاف سوشل میڈیا نے بتایا کہ فرحان ورک نامی شخص کا تحریک انصاف کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم سے قطعاً کوئی تعلق نہیں۔

محمد کامران نے کہاکہ میڈیا غیر مجاز افراد کو تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم کے طور پر پیش کرنے سے گریز کرے۔انہوںنے کہاکہ فرحان ورک نامی شخص سماجی میڈیا پر ان آفیشیل گروپ چلاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف آفیشل سوشل میڈیا ٹیم 2015 میں بھی فرحان ورک سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ غیر مجاز شخص کو بطور تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے نمائندے کے طور پر ٹی وی پر پیش کرنا افسوسناک ہے۔

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی آفیشیل سوشل میڈیا ٹیم سینکڑوں رضاکاروں اور بے لوث کارکنوں پر مشتمل ہے۔انہوںنے کہاکہ بے لوث کارکنان اور آفیشل سوشل میڈیا ٹیم تحریک انصاف کے بیانیے کی تشکیل و ترویج میں صحت مند کردار ادا کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کا ہر رکن نظم و ضبط کا پابند ہے۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف آفیشل سوشل میڈیا ٹیم اشتعال انگیزی یا کسی بھی نفرت انگیز مہم کا حصہ بننے کی بجائے صبر و ضبط کا مظاہرہ کرتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ غیر مجاز افراد کا ایک گروہ تحریک انصاف سے وابستگی کا تاثر دیکر سوشل میڈیا پر عدم برداشت کو فروغ دیتا ہے۔انہوںنے کہاکہ سماجی میڈیا پر آفیشل سوشل میڈیا ٹیم ہی تحریک انصاف کے بارے میں مصدقہ اطلاعات کے فروغ کی مجاز اور ذمہ دار ہے۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے آفیشل اکاؤنٹس پر لگائے جانے والے مواد کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آفیشل سوشل میڈیا ٹیم کا کوئی بھی رکن کسی جعلی یا نفرت انگیز مہم میں ملوث پایا گیا تو سخت کارروائی کریں گے۔انہوںنے کہاکہ غیر مجاز افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر برپا کی جانے والی مہم سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔